Feb 10, 2015

بلا عنوان


فروری  کی یخ بستہ
ہواؤں میں
تمہاری یادوں کی شال 
میرا آپ گرم رکھتی ہے،
لیکن میں اپنا چہرہ
کھلا رکھ چھوڑتی ہوں،
سرد موسم میں کچھ خزاں 
جیسی یادیں ہیں، 
ان یادوں کا ایک 
اون کا گولہ بناتی ہوں.

اس کا ایک سرا تمھارے 
دل کے پاس سے ہوتا 
میرے شانوں پر سمٹے 
بالوں میں چھپ جاتا ہے.

ان دو سروں کے بیچ 
گرہیں کتنی لگ چکی ہیں،
بارہا کوشش کی 
میری انگلیوں نے 
تمہاری ہتھیلیوں پر 
انہیں سلجھانے کی،



لیکن ہر بار،
سرد موسم بیچ میں 
آجاتا ہے. 
تم جم جاتے ہو،
میں
بکھر 
جاتی ہوں. 




بانو سازی 
فروری ١٠، ٢٠١٥
رات ٢ بج کر ١ منٹ 








2 comments:

shaairejunoob said...

عمدہ تخیل، شاندار بنت، سادہ الفاظ، گہری بات ... کمال!!!

Adnan Chaudhary said...

واہ بہت اعلیٰ
تم جم جاتے ہو

واقعی کمال