Nov 1, 2011

Epilogue

ہر کہانی کا اختتام لازم و ملزوم ہے. مگر کچھ کہانیاں ایسی بھی ہیں جو اپنے آغاز پر ہی انجام کو جان لیتی ہیں.
اس کے باوجود ان کہانیوں کو شروع ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ....... ان کے کرداروں کے نصیبوں کو ملنے سے روک نہیں سکتا....... ایسی کہانیاں اپنے آپ میں عجیب بدصورت سی خوبصورتی کی حامل ہوتی ہیں.

ہم بھی اسی خوبصورتی کے پیچھے ہیں...... جو وقت کی قید سے آزاد لامکانی کی صورت ہمارے بھاگ سے جوڑ دی گئی ہے.
ایک خوبصورت آغاز سے بدصورت انجام کی جانب جاتے ہوئے ................ خواہشوں میں لپٹے، تمنناؤں کا رنگ اوڑھے ہمیں گم ہوجانا ہے وقت کی دھول اور دنیا کے گرد و غبار میں ........

ہم سے میں اور تم میں بدل جانا ہے.

0 comments: