Jan 15, 2019

بےخوابی

ایک بار پھر نیند  سے میری ناراضگی ہوگئی ہے. کتنے دن اور کتنی راتیں گزر جاتی ہیں اور میں خود کو خلا میں محسوس کرتی ہوں. ایسی خلا جس میں نیند نام کا سیارہ نہیں ہے. قصور نیند کا بھی نہیں ہے. اس بیچاری کو تمہاری بانہوں میں اترنے کی عادت تھی، صرف اس سینے پر سر جھکا کر آنکھیں موندنے کی اجازت تھی. اب احساس تو ہے مگر وجود نہیں تو ہم دونوں اکثر لڑتے ہیں. کبھی نیند تھک کر میرے پاس سوجاتی ہے یا پھر...